نربھیا معاملہ: اگلی سماعت 7 جنوری کو

0

دہلی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے تہاڑ جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2012 نربھیا عصمت دری معاملے میں مجرموں کو ایک ہفتہ کے لئے تازہ نوٹس جاری کریں کہ کیا وہ رحم کی عرضی دائر کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ 
اس کیس میں اگلی سماعت 7 جنوری کو ہوگی۔
متاثرہ کی والدہ سے عدالت نے کہا کہ ’’کورٹ کو آپ کے ساتھ پوری ہمدردی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ متاثرہ کی موت ہوگئی ہے لیکن قانون کے مطابق مجرموں کے کچھ حقوق ہیں۔ ہم یہاں آپ کو سننے کے لئے موجود ہیں لیکن قانون کے پابند بھی ہیں۔
چاروں مجرموں کے پھانسی کی سزا کو ملتوی کر دیا گئا۔ اس بات پر نربھیا کی والدہ رونے لگی۔
آشا دیوی نے کہا کہ ’ہم جہاں بھی جاتے ہیں ، ہمیں مجرموں کے حقوق کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ ہمارے حقوق کا کیا ہوگا؟ ‘
اس کی کون ضمانت لے گا کہ اگلی سماعت پر ہمیں انصاف ملے گا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS