نئی دہلی: نربھیا عصمت ریزی اور قتل معاملے کے سبھی چار مجرموں اکشے، مکیش، پون اور ونئے کو تہاڑ کے جیل نمبر 3 میں منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جیل نمبر 3 میں ہی پھانسی لگائے جانے کی کوٹھی ہے۔ پھانسی لگائے جانے کے حوالے سے جیل انتظامیہ نے حکومت دہلی کو خط لکھا ہے اور پھانسی لگائے جانے کی اگلی نئی تاریخ مانگی ہے۔ انتظامیہ نے رحم کی درخواست تک تاریخ بڑھانے کے لیے کہا تھا۔ واضح رہے کہ 22 جنوری کو پھانسی ہونی تھی، فی الحال رحم کی درخواست صدر جمہوریہ کے پاس ہے، ہو سکتا ہے کہ ایک دو دنوں میں رحم کی درخواست کا مسئلہ بھی حل ہوجائے۔ اس کے بعد 14 دنوں کا وقت مانگا جائے گا، اس کے بعد پھانسی ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS