کانگریس میں شہریت قانون مخالف تحریک کھڑا کرنے کی قوت ہوتی تو انتخاب نہیں ہارتے:سلمان خورشید

0

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی حمایت میں مختلف طبقات کے لوگ آچکے ہیں۔ آج کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید بھی طلباء سے ملاقات کے لیے جامعہ پہنچے اور سی اے اے کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے طلباء سے ملاقات کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک چینل سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے حوالے سے عجیب و غریب بات کی۔ سلمان خورشید نے کہاکہ کانگریس میں اتنی طاقت نہیں ہے وہ اس قدر بڑی تحریک پورے ملک میں چلا سکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم میں اتنی قوت ہوتی تو ہم گزشتہ انتخابات نہیں ہارتے۔ اتنے سارے لوگ سی اے اے کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت نے ان لوگوں سے بات کرنے کی بھی زحمت نہیں کی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے اگر دس پندرہ لوگوں سے بھی بات کرلی ہوتی تو یہ لوگ احتجاج نہیں کرتے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS