نربھیا معاملہ: مجرموں کی پھانسی کو سیاسی فائدے کے لیے روکا گیا: آشا دیوی

0

نئی دہلی: نربھیا معاملے میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سیاست شروع ہوچکی ہے۔ یہ بات اب ہر خاص و عام کے ساتھ ساتھ نربھیا کی والدہ بھی سمجھ رہی ہیں۔ نربھیا کی والدہ آشا دیوی نے کہا ہے کہ ’’سیاسی  فائدے کے لیے چاروں مجرموں کی پھانسی کو روکا گیا ہے۔ 2012 میں انہوں لوگوں نے ہاتھ میں ترنگا لیکر خواتین کے تحفظ کے لیے خوب ریلیاں نکالی تھیں۔ آج یہی لوگ اس بچی کی موت پر کھلواڑ کررہے ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے آپ نے روک دیا تو کوئی کہہ رہا ہے پولیس ہمیں دے دیں، دو دن میں پھانسی ہوجائے گی۔ آشا دیوی نے کہاکہ وزیراعظم نے 2014 میں کہا تھا کہ بہت ہوا ناری پر وار، اب کی بار مودی سرکار، میں ہاتھ جوڑ کر کہنا چاہتی ہوں کہ ایک بچی کی موت کے ساتھ مذاق نہیں ہونے دیجئے، اور چاروں مجرموں کو 22جنوری کو پھانسی دی جائے۔ اور سماج کو دکھائیں کہ ہم سماج کے رکھ والے ہیں، ہم خواتین کو تحفظ دے سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS