اعجاز پٹیل ایک اننگز میں 10وکٹ لینے والے تیسرے گیندباز بنے

0
mamedia24.com

ممبئی (یو این آئی) : نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل ٹیسٹ تاریخ میں ایک اننگ میں تمام10 وکٹیں لینے والے تیسرے گیند باز بن گئے ہیں۔ پٹیل نے ہفتہ کو ہندوستان کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن47.5 اوور میں119 رن پر10 وکٹیں لے کر یہ حصولیابی اپنے نام کی۔ ممبئی میں پیدا ہونے والے اعجاز نے اپنے گھر میں تاریخ رقم کی ہے اور غیر ملکی سرزمین پر ایک اننگ میں10 وکٹیں لینے والے پہلے گیندباز بنے ہیں۔ جم لیکر نے یہ کارنامہ پہلی بار1956 میں انجام دیا تھا جبکہ انل کمبلے نے1999 میں اسے دہرایا اور اب 2021 میں اعجاز نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔
اعجاز پٹیل گھر سے دور ایک اننگ میں10 وکٹ لینے والے پہلے گیندباز بنے ہیں۔ لیکر (مانچسٹر) اور کمبلے (دہلی)،10 وکٹ لینے والے سابقہ دوگیند بازوں نے گھریلومیدان پر یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ممبئی کا لڑکا ایک خواب لئے نیوزی لینڈ سے واپس ممبئی آتا ہے اورسنیما کی ہزاروں اسکرپٹ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ایسی اسکرپٹ لکھتا ہے ، جسے آنے والے کئی برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔ اعجاز پٹیل – اس نام کو اب لیکر اورانل کمبلے جیسے عظیم گیندبازوں کی اس فہرست میں شامل کیا جائے گا، جس میں کسی گیندباز نے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں 10 وکٹ حاصل کئے ہوں۔ اعجاز نے ٹیسٹ کرکٹ کی اس تاریخی اسکرپٹ کو اپنی انگلیوں سے 48 ویں اوورمیں لکھی۔شبھمن گل کو فلائٹیڈ اورفل لینتھ گیند پر آسان سا کیچ کرایا ، پھر پجارا فلر لینتھ گیند پر بولڈ کر دیا۔ کپتان ویراٹ کوہلی فل لینتھ گیند کو اسٹرائیڈ لے کر دفاعی انداز میں کھیلناچاہتے تھے ، لیکن گیند پیڈپرلگی اورامپائر نے آوٹ قراردیا۔اعجاز کو چوتھا وکٹ، سافٹ ڈسمسل، بیٹ پیڈ اورکیپر کے ہاتھوں میں ایک آسان ساکیچ۔پھر ساہا اسٹمپ کے سامنے پلمب ہوگئے ۔ اشون پہلی ہی گیندپر بولڈ ہوئے، مڈل اسٹمپ پر فلر گیند، ڈفینس کرنے گئے ، گیند باہرکی طرف زیادہ ٹرن ہوئی، بلے کو چھوڑتی ہوئی سیدھا آف اسٹمپ پرجاٹکرائی پھر مینک کو کیپرکے ہاتھوں کیچ کرایا اکشر کاوکٹ آٹھواں وکٹ کے طور پر ملا۔ پھر جینت کا وکٹ لانگ آف پر کینچ کی صورت میں ملا۔لاسٹ وکٹ پر سراج سلوگ کرنے کی کوشش کی، اور مڈآن پر رچن نے یہ کیچ لیا اوراعجاز نے تاریخ میں اپنانام درج کرالیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS