لاک ڈاؤن کے رہنما ہدایات 20 اپریل سے ضروری سیکٹروں میں رعایت

0

نئی دہلی: حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت تین مئی تک بڑھانے کے بعد اس سے متعلق نظر ثانی ہدایات جاری کر دیئے ہیں جن میں 20 اپریل کے بعد زراعت اور صنعت کے سیکٹر کے ساتھ ساتھ کچھ خدمات سے منسلک نجی  کارکنوں کو رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نظر ثانی ہدایات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  خطوں کی طرف سے اعلان شدہ ہاٹ اسپاٹ میں لاگو نہیں ہوں گی۔ نظر ثانی ہدایات میں  لاک ڈاؤن  کے تحت جاری 
پابندیوں پر عمل نہ کرنے پر جرمانے اور تادیبی کارروائی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات اور کام کی جگہ پر ماسک پہننا لازمی کیا گیا ہے اور ساتھ ہی عوامی 
مقامات پر تھوکنے کے لئے جرمانہ عائد بھی کرنے کو کیا گیا ہے۔ 
وزارت داخلہ نے بدھ کو ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ کورونا وبا کے سبب ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت گزشتہ 14 اپریل تک لاگو شدہ تمام ہدایات کی 
مدت آئندہ تین مئی تک بڑھا ئی جارہی ہے۔ آرڈر میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ مرکزی وزارتوں اور محکموں سے ان ہدایات پر مکمل 
طور پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قوم کے نام خطاب میں کورونا وبا کے پھیلنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت تین مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا 
تھا۔  لاک ڈاؤن کی پہلے اعلان مدت منگل کو ختم ہونی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS