وکیل اندرا جےسنگھ کے بیان پر نربھیا کی والدہ ناراض 

0

نئی دہلی: سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے نربھیا کی والدہ آشا دیوی سے مجرموں کو معاف کرنے کی درخواست کی۔ جےسنگھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ لکھا، انہوں نے سونیا گاندھی کی مثال دیتے ہوئے نربھیا کی والدہ سے یہ درخواست کی۔ انہوں نے کہا سونیا گاندھی نے راجیو گاندھی کے قاتل کو معاف کردیا تھا، اور کہا تھا کہ وہ ان کے لئے سزائے موت نہیں چاہتیں۔ جے سنگھ نے کہا کہ وہ آشا دیوی کے ساتھ ہے لیکن سزائے موت کے خلاف ہیں۔ جس پر آشا دیوی نے کہا، 'اندرا جے سنگھ کون ہوتی ہیں مجھے تجویز کرنے والی۔ پورا ملک چاہتا ہے کہ مجرموں کو پھانسی دی جائے۔ ان جیسے لوگوں کی وجہ سے آبرو ریزی کا شکار متاثرین کو انصاف نہیں ملتا۔
انہوں نے مزید کہا 'مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ اندرا جےسنگھ نے یہ کہنے کی ہمت کیسے کی۔ میں ان سے کئی بار سپریم کورٹ میں مل چکی ہوں۔ ایک بار بھی انہوں نے مجھ سے میری حالت کے بارے میں نہیں پوچھا اور آج وہ مجرموں کے حق میں بات کر رہی ہیں۔ ایسے لوگ آبرو ریزی کرنے والوں کی حمایت کرکے اپنی زندگی گزار دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آبرو ریزی کے واقعات رک نہیں رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS