طبی سامان کے درآمدات کا مرکز بنا دہلی ایئر پورٹ

0

نئی دہلی: کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے درمیان دہلی کااندراگاندھی بین الاقوامی ایئر پورٹ ملک کے  لئےضروری طبی 
آلات اور دیگر سامان کی درآمدات کا مرکز بن گیا ہے۔
 لاک ڈاؤن کے دوران، ملک میں مسافر طیارے سروس میں نہیں ہیں، لیکن دہلی ایئرپورٹ پرروزانہ ، 20-22 کارگو ہوائی جہاز کی آمدورفت جاری ہے۔ اس میں 
کورونا سے لڑنے کے لئے بیرون ملک سے ضروری سامان لے کر آنے والے جہاز بھی شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران  مختلف ممالک سےتقریبا19 لاکھ ماسک ، ہینڈ 
سینیٹائزر کی دو لاکھ بوتلیں ،طبی عملے کی حفاظت کے لئے1.5 لاکھ کٹس اور 50 ہزار طبی آلات یہاں لائے گئے ہیں۔ دہلی سے یہ ضروری سامان ’لائف لائن 
پرواز‘کے تحت ممبئی ، بنگلورو ، وجئے واڑہ ، کوچین ، حیدرآباد ، پہاڑی اور شمال مشرقی ریاستوں اور جزیرے کے علاقوں میں پہنچائے جارہے ہیں۔ 
دہلی ایئر پورٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ طبی اور امدادی سامان لے کر روزانہ تین،چار چارٹرڈ پروازیں پٹنہ ، وارانسی ، گوہاٹی ، ناگپور اور بڑودہ جیسے شہروں 
کے لئے جا رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس طرح کی پروازوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ دس ہو جانے کی توقع ہے۔
 ایئر پورٹ کو-آپریٹ کرنے والی کمپنی دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر ودیہ کمار جےپوریار نے کہا کہ امپورٹڈ کارگو کے لئے کمپنی گودام 
کے رقبے میں اضافہ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ کسٹم  سے کارگو ٹرمینل پر ملازمین کی تعداد بڑھانے کی بھی درخواست کی گئی ہے تاکہ بیرونی ممالک سے 
آنے والے سامان کو کسٹم کی منظوری جلد مل سکے۔ 
دہلی ہوائی اڈے کی موجودہ صلاحیت سالانہ 18 لاکھ ٹن کارگو کے انتظام کی ہے جس میں2.3 لاکھ ٹن تک  کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اب گودام کا  دائرہ پانچ ہزار 
مربع میٹر مزیدبڑھایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS