کاٹھمنڈو: نیپال کے مغربی ضلع كاسكی میں جمعہ کو برفانی تودے گرنے کے بعد سے چار جنوبی کوریا کے شہریوں سمیت سات افراد لاپتہ ہیں، جبکہ راحتی عملے نے ہفتہ کو 150 سے زائد غیر ملکی سیاحوں کو بچا لیا۔ مقامی حکام اور ٹریکنگ ایجنسی نے بتایا کہ مسلسل برفباری کی وجہ سے ہمالیائی ملک کے مشہور ٹریکنگ راستے کے نزدیک برفافی تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ علاقہ ہمالیہ کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک انپورنا بیس کیمپ کے نزدیک ہے ۔انپورنا دیہی بلدیہ کے وارڈ نمبر 11 کے چیرمین بھیم چرنگ نے کہا’چار کوریا کے شہریوں اور سیاحوں کی راستہ دیکھانے والے تین نیپالیوں سے ابھی تک رابطہ نہیں ہو پایا ہے، جبکہ 150 سے زائد نیپالی اور غیر ملکی شہریوں کو اس علاقے سے ہفتہ کو بحفاظت نکال لیا گیا‘۔ چرنگ مقامی لوگوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے راحت و بچاؤ کاروائیوں کو انجام دینے والی ٹیم میں شامل تھے۔
نیپال: برفانی تودے گرنے کے بعد سات افراد لاپتہ، 150 کو بچا لیا گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS