کھٹمنڈو: (یو این آئی) کل لاپتہ ہوئے تارانامی طیارے کا ملبہ نیپال کے مستانگ ضلع کے تھسانگ-2 سے مل گیا ہے۔ حکام نے یہ اطلاع دی ہے۔ نیپالی فوج کے ترجمان نارائن سلوال نے کہا کہ تلاش اور بچائو ٹیم نے پیر کی صبح جائے حادثہ کا پتہ لگایا لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ طیارے کا ملبہ علاقے میں واقع ایک تلہٹی میں بکھرا ہوا ملا۔نیترا پرساد شرما، چیف ڈسٹرکٹ آفیسر، مستنگ نے کہا کہ جائے حادثہ کا پتہ مقامی لوگوں سے موصول ہونے والی معلومات کی مدد سے لگایا گیا ہے جو یارشگمبا (کیٹرپلر فنگس) کو جمع کرنے کے لیے علاقے میں گئے تھے۔ اتوار کو خراب موسم کی وجہ سے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکی۔
نیپال کی فوج نے اتوار کی شام کہا کہ اندھیرا اور خراب موسم کی وجہ سے تلاش اور بچائو آپریشن روک دیا گیا ہے۔ آج صبح فضائی اور زمینی سطح پر دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ پوکھرا ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا تارا ایئر کا طیارہ اتوار کی صبح لاپتہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں 19 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ فضائی کمپنی کے مطابق مسافروں میں 13 نیپالی، چار ہندوستانی اور دو جرمن شہری شامل تھے۔
نیپال میں تباہ ہونے والے طیارہ کا ملبہ مل گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS