نئی دہلی (یو این آئی): دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے کہا کہ کورونا کے سبب معاشی سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے مالی سال 2020-21 میں دہلی حکومت کی محصولات میں زبردست کمی آئی ہے۔ مسٹر سسوڈیا نے آج کہا کہ مالی سال 2020-21 میں دہلی حکومت کو متوقع محصولات سے 41 فیصد کم ملے۔ سال 2021-22 میں بھی ، آمدنی اب تک متوقع آمدنی سے 23 فیصد کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں بند رہنے اور مرکزی حکومت کی طرف سے جی ایس ٹی کمپنسیشن دینا بند کرنے کی وجہ سے دہلی حکومت کے محصولات میں اگلے سال سے 8000 کروڑ روپیے کی کمی آئے گی۔ مرکزی حکومت کی دہلی کے تئیں ادنی پالیسی (نہ اچھی نہ بری) کی وجہ سے دہلی کو مرکزی ٹیکس میں صرف 325 کروڑ روپے ملتے ہیں جبکہ مرکزی ٹیکس میں دہلی حکومت کا حصہ 1 لاکھ 40 ہزار کروڑ روپے ہے۔
کورونا کی وجہ سے دہلی حکومت کے خزانہ پر منفی اثر، جانیں منیش سسودیا نے کیا کہا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS