میرین سمندری طوفان سے 29 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر جانے کا حکم

    0
    Trend

    ٹوکیو : (یو این آئی/اسپوٹنک) جاپان کے دارالحکومت کے نزدیک چیبا صوبے کی انتظامیہ نے سمندری طوفان میرین کے ملک کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے کی وجہ سے تقریبا 29 ہزار لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا ہے۔
    قومی میڈیا نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ این ایچ کے براڈ کاسٹر نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ طوفان اتوار کی صبح چیبا صوبہ کے جنوب مشرق میں تھا اور تقریبا 25 کلومیٹر فی گھنٹہ (15.5 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا تھا۔
    طوفان کا مرکزی دباؤ 980 ہیکٹوپاسکل اور 83 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کے مرکز کے قریب زیادہ سے زیادہ 126 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
    چینل نے بتایا کہ ماہرین موسمیات نے جاپان کے ساحل پر تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ وارننگ جاری کیا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے سے متعلق متنبہ کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS