دہرادون (ایجنسیاں) :ہری دوار کنبھ میلہ علاقے میں10 سے 14 اپریل کے درمیان 1700 سے زیادہ لوگوں کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے درمیان خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ اس تقریب میں کووڈ19- کے معاملوں میں آرہے زبردست اچھال سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ طبی اہلکاروں نے میلہ علاقے میں ان 5دنوں میں 2لاکھ 36ہزار751 لوگوں کی کووڈ جانچ کی، جن میں سے 1701 کورونا پازیٹو پائے گئے۔ ہری دوار کے چیف میڈیکل آفیسر شمبھو کمار جھا نے کہاکہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف دہرادون کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں مدھیہ پردیش کے مہانروانی اکھاڑے سے جڑے کپل دیو کورونا کے شکار ہوگئے۔ انہیں کووڈ19-کے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS