نڈا نے دوروزہ کانفرنس میں جیت کا منتردیا

0
Image: The Hindu

ہریدوار: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کو یہاں اختتام پذیر دو روزہ ریاستی ایگزیکٹو اور ورکرز کانفرنس کی قیادت کرتے ہوئے نہ صرف ان کے ساتھ بات چیت کی بلکہ سب کو فتح کا منتر بھی دیا۔ اس میٹنگ میں مسٹر نڈا کے علاوہ مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ، ایم پی انیل بلونی، ریاستی صدر مدن کوشک، ریاست کے وزراء ایم ایل اور تنظیم کے تمام ممتاز عہدیداروں نے شرکت کی۔دو روزہ کانفرنس میں مسٹر نڈا کی قیادت میں کئی سیشن منعقد ہوئے جس میں تمام موجودہ کارکنان، وزراء ، ایم ایل اے اور ایم پیز سے آئندہ انتخابات کے بارے میں مشاورت کی گئی اور ساتھ ہی جیت کی حکمت عملی طے کی گئی۔
جناب نڈا نے موجود قائدین کواپنے اپنے علاقوں میں رات کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل اور عوامی تعلقات کواولین ترجیح دینے کی بات کہی اورآنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بوتھ سطح پر کارکنان کو جوڑنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ووٹروں سے رابطہ بڑھانے پرزوردیا۔دو دن کے قیام کے دوران مسٹر نڈا نےاراکین پارلیمنٹ اورایم ایل اے تنظیم میں ریاست کے عہدیداروں مورچہ اور سیل کے صدور سے ملاقات کی، اس کے علاوہ ایک عام کارکن کے گھرجاکر انہوں نے کھانا بھی کھایا، اس دوران جوالاپور میں انہوں نے امبیڈکر کے مجسمہ کوپھولوں کاہارپہناکر باباصاحب کو خراچ عقیدت پیش کی۔ انہوں نےجوالا پور میں سینک کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سنتوں سے آشیرواد حاصل کرکے آئندہ انتخابات میں مختلف ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت کے لئےرہنمائی حاصل کی۔
وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بتایا کہ میٹنگ مختلف مراحل میں منعقد کی گئی جس میں مسٹر نڈا نے تنظیم کو رفتار دینے کے لیے سب کی رہنمائی کی ساتھ ہی بوتھ کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اپنے تجربات بتائے۔
ریاستی صدر مدن کوشک نے بتایا کہ کانفرنس میں کئی سیشنز کا اہتمام کیا گیا اور انتخابات کے پیش نظر کارکنوں کے ساتھ تال میل اور بوتھ سطح پر انتخابی حکمت عملی کی بنیاد پر ایکشن پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے کہا کہ قومی صدر جے پی نڈا جی کے اتراکھنڈ دورے سے کارکنوں میں جوش و خروش ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو بھاری جیت حاصل کرنے کا یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جن آشیرواد ریلی میں جس انداز میں عوامی حمایت ملی اس سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی بھاری کامیابی حاصل کرکے اتراکھنڈ میں دوبارہ حکومت بنائے گی۔مسٹرنڈا کے دورے کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ اس طرح کے دوروں سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں، انہوں نے ریاستی ومرکزی حکومت کی حصولیابیوں کو گناتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی جیت حاصل کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS