کنیا کماری: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 6 اپریل کو یہاں ہونے والے لوک سبھا ضمنی الیکشن کے لیے اتوار کو بی جے پی کی انتخابی تشہیر کی شروعات کی اور اعتماد ظاہر کیا کہ پارٹی نہ صرف یہاں جیتے گی بلکہ آئندہ ماہ کے اسمبلی الیکشن میں بھی این ڈی اے فاتح ہوگا۔ ضلع کے سسیندرم سے انتخابی مہم کی شروعات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں بھروسہ ہے کہ 6 اپریل کے الیکشن کے بعد این ڈی اے جیت حاصل کر کے اتحادی سرکار بنائے گا۔ گزشتہ سال کانگریس رکن پارلیمنٹ ایچ وسنت کمار کی کووڈ19- سے موت ہونے کے بعد لوک سبھا کی یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی۔ اس سیٹ کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن میں بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر پی رادھا کرشنن کو امیدوار بنایا ہے۔ شاہ نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام دینے کے لیے 11 گھروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے بی جے پی کی علامت کمل گھر گھر لے جانے کے لیے مہم شروع کی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’مجھے بھروسہ ہے کہ (اسمبلی الیکشن کے بعد) انا ڈی ایم کے، بی جے پی اور پی ایم کے اتحاد کی سرکار بنے گی۔‘ شاہ نے لوگوں سے رادھا کرشنن کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ پارٹی کو ’ان کی ضرورت‘ ہے۔ شاہ نے ضمنی الیکشن کے لیے پرچے تقسیم کیے، لوگوں سے ملاقات کی اور کچھ لوگوں کے ساتھ تصویریں کھینچوائیں۔
تمل ناڈو میں این ڈی اے فاتح ہوگا: امت شاہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS