بلقیس بانو معاملہ میں شردپوارنے کی وزیراعظم پر تنقید

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کی رہائی پر مرکزی حکومت اور وزیر اعظم کی خاموشی پر تبصرہ کیا ہے۔ ہفتہ کو ایک ٹوئٹ میں انہوں نے اشاروں اشاروں میں اس کیس کے مجرموں کی رہائی پر کوئی بیان نہ دینے پروزیراعظم مودی اور بی جے پی پر سوال اٹھایا۔ پوار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم نے جوخواتین کی عزت کی بات کہی ہے ، اس کے کیا معنی ہے ؟بی جے پی نے یہ گجرات اور ملک کے باشندوں کو دکھا دی ہے۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میں حیران ہوں کہ 15 اگست کو ملک کے وزیر اعظم نے لال قلعہ سے ملک کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی عزت کی بات کہی۔ ایک طرف ملک کے وزیر اعظم خواتین کی عزت کی بات کرتے ہیں اور 2دن کے بعدوزیراعظم جس ریاست سے آتے ہیں۔ اسی گجرات میں بلقیس بانو نام کی بہن پر جو مظالم ڈھائے گئے، ان کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا قتل کیا گیا، ان کے خاندان کے افراد کا قتل کیا گیا، ایسے غلط کاموں میں جو لوگ شامل تھے، ان کی سزا کو کم کرنے کا کام بی جے پی کی گجرات سرکارنے کیا؟ایسے بہت سے سوالات سماج کے کئی طبقات کے سامنے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ شرد پوار کا یہ تبصرہ ایسے وقت آیا ہے جب سپریم کورٹ بلقیس بانوکیس کے قصورواروں کی رہائی کو لے کر کچھ دنوں بعد سماعت کرنے والا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS