سرکار کو بی جے پی کے لوگوں پر بھی چھاپے مروانا چاہئے: ستیہ پال ملک

0

جھنجھنو(ایجنسیاں)میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے ایک بار پھر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی اشارے ملے تھے کہ اگر میں خاموش رہا تو نائب صدر بنادیاجاؤں گا۔ لیکن میں نے کہا، میں ایسا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں بہت سے لوگ ہیں، جن پر ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی چھاپے مار سکتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ بی جے پی کے ان لوگوں پر بھی چھاپے مرواناچاہئے۔ ملک نے یہ بھی کہا کہ گورنر کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ کسانوں کے درمیان جائیں گے۔ستیہ پال ملک اتوار کوجھن جھنومیں نامہ نگاروں سے کہاکہ جگدیپ دھن کھڑ نائب صدرکے عہدے کے اہلہیں، لیکن مجھے بھی یہ اشارہ دیا گیاتھا کہ اگر میں سچ بولنا چھوڑ دیتا ہوں تو مجھے نائب صدر بنا دیا جائے گا۔ لیکن میں نے کہاکہ میں ایسا نہیں کر سکتا۔ستیہ پال ملک نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی تعریف کی اورکہاکہ ایک نوجوان اپنی پارٹی کے لیے کام کر رہا ہے۔ ایک لیڈر پیدل چل رہا ہے جبکہ آج کے دور میں کوئی ایسا نہیں کرتا۔ ملک نے صنعتکار گوتم اڈانی کی بڑھتی دولت پرکہاکہ جہاں اڈانی کی دولت بڑھ رہی ہے، وہیں کسانوں کی آمدنی کم ہو رہی ہے۔ اڈانی ایشیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ لوگوں میں یہموضوع بحث ہے کہ حکومت اڈانی کی حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کودیکھتے ہوئے ایسا نہیں لگتا کہ حکومت ایم ایس پی پر کوئی فیصلہ کرے گی، اس لیے کسانوں کو دوبارہ احتجاج کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ راج پتھ کو کرتویہ پتھ کا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ راج پتھ نام بھی صحیح تھا۔ بولنے میں اچھالگتا تھا۔ اب کرتویہ پتھ ایک منتر جیسالگتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS