14زخمی، نارائن پور میں پولیس جوان کی بس کو دھماکہ سے اڑایا
نارائن پور : چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں نکسلیوں نے جوانوں سے بھری بس کو آئی ای ڈی بلاسٹ کرکے اڑا دیا۔ اس حملے میں 5جوان شہید ہوگئے ،جبکہ 14 زخمی ہوگئے ۔بستر آئی جی سندر راج پی کے مطابق بس میں 24 ڈی آر جی کے جوان سوار تھے ۔یہ ڈی آر جی کے جوان بس میں سوار ہوکر دھوڑائی تھانہ علاقے کے کڈینار سے مندوڑا جارہے تھے۔ تبھی گھات لگائے بیٹھے نکسلیوں نے بس پر آئی ای ڈی بلاسٹ کردیا۔انہوں نے بتایا کہ نکسلی حملے میں ایک گاڑی ڈرائیور سمیت 5 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ حملے میں دیگر 2 جوان شدید طورپر زخمی ہیں اور12 دیگر جوانوں کو معمولی چوٹ آئی ہے ،جنہیں ابتدائی علاج کے بعد فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سے رائے پور بھیجا جارہا ہے ۔بستر کے آئی جی پی سندرراج نے بتایاکہ نارائن پور میں نکسل مخالف مہم کے بعد ڈی آر جی فورس واپس لوٹ رہی تھی۔ اسی دوران ایک آئی ای ڈی دھماکے میں بس کے ڈرائیور سمیت 5جوان شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے کڈینار کے علاقے میں گھنا جنگل ہے۔ نکسلیوں نے یہیں پر گھات لگاکر بس کو نشانہ بنایا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہید جوانوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ نکسلیوں نے 17مارچ کو امن مذاکرات کی تجویز سرکار کے سامنے رکھی تھی۔ نکسلیوں نے پریس ریلیز جاری کرکے کہا تھا کہ وہ عوام کی بھلائی کیلئے سرکار سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
چھتیس گڑھ میں نکسلی حملہ، 5جوان شہید
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS