گوا:ہندوستانی بحریہ کا جنگی طیارہ مگ۔29 کے حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ جب یہ طیارہ گوا کے ڈابولیم میں ٹرینگ مشن پر تھا اور سمندر کے اوپر پرواز کررہا تھا تبھی ایک پرندہ ٹکرا گیا، جس کے بعد طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔
آگ لگنے کے بعد پائیلٹ کیپٹن ایم شیو کھنڈ اور لیفٹنٹ کمانڈر دیپک یادو محفوظ نکل گئے۔ طیارہ کھلی جگہ پر گرا ہے، جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
بحریہ نے حادثے کی جانچ کے لیے بورٖڈ آف انکوائری تشکیل دے دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ2019میں مگ۔21بھی راجستھان میں حادثے کا شکار ہوچکا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS