نئی دہلی: (یو این آئی) بحریہ کا مگ -29-K جنگی طیارہ بدھ کے روز گوا میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ راحت کی بات یہ ہے کہ طیارہ کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔
بحریہ کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا لیکن ہوائی پٹی پر واپسی کے دوران اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ طیارہ کا پائلٹ بروقت محفوظ اترنے میں کامیاب رہا۔ سرچ آپریشن کے دوران پائلٹ کو فوری طور پر ٹریس کر لیا گیا اور اطلاعات کے مطابق پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔
طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS