چین ناٹو کے اسٹریٹجک تصورسے پریشان

0

اقوام متحدہ: (یو این آئی/ اسپوتنک) چین کو ناٹو (شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) کے نئے اسٹریٹجک تصور پر گہری تشویش ہے اور اس نے اس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے موقف پر نظر ثانی کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں چین کے سفیر ژانگ جون نے یوکرین سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہی۔مسٹر جون نے منگل کو کہا، “چین ناٹو کی اسٹریٹجک ایڈجسٹمنٹ پر پوری توجہ دیتا ہے اور نام نہاد اسٹریٹجک تصور کے پالیسی مضمرات کے بارے میں گہرائی سے فکر مند ہے۔”
چین نے ناٹو پر زور دیا ہے کہ وہ نئی سرد جنگ نہ شروع کرے اور یوکرین کو اپنے مقصد کے حصول کے لیے قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال نہ کرے۔چینی سفیر نے کہا کہ ہم ناٹو پر زور دیتے ہیں کہ وہ سبق سیکھے اور یوکرین کے اس بحران کو دنیا بھر میں ایک نئی سرد جنگ کو بھڑکانے کے بہانے کے طور پر استعمال نہ کرے۔اس دوران چین نے یوکرین میں جاری تنازع کے پرامن حل کی بات کی اور کیف اور ماسکو کے درمیان مذاکرات کی حمایت کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS