بیرون ملک پھنسے ڈھائی لاکھ ہندستانی واپس آئے

0

نئی دہلی: کووڈ۔19عالمی وبا کے پیش نظر ہندستان سمیت دنیا کے تقریباً تمام ممالک کی طرف سے نافذ پابندیوں کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہندستانیوں میں سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ وطن واپس آچکے ہے۔
 سرکاری اطلاع کے مطابق وندے بھارت مشن کے تحت بیرون ملک پھنسے ایک لاکھ سے زیادہ ہندستانی واپس آچکے ہیں۔ مشن کی شروعات 6مئی کو ہوئی تھی۔ اس کے دو مرحلے ختم ہوچکے ہیں۔ ابھی تیسرا مرحلہ چل رہا ہے جس کے تحت جمعرات کو 2,952ہندستانی ماسکو، کیف، بشکیک، لاگوس، لندن، شکاگو، سین فرانسسکو، پیرس، دوحہ، ملبورن، مالے اور مسقط سے واپس آئے۔ 
اس کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ ہندستانی چارٹرڈ پروازوں، بحریہ کے جہازوں اور سڑک کے راستہ زمینی سرحد سے وطن آئے ہیں۔ 
بین الاقوامی پروازیں 22 مارچ سے ہی بند ہیں اور صرف وندے بھارت مشن کے تحت یا خصوصی اجازت حاصل چارٹرڈ طیاروں سے ہی بیرون ملک پھنسے ہندستانی شہریوں کو واپس لایا جارہا ہے۔ وہیں 25مارچ سے دو مہینے کے لئے بند رہنے کے بعد 25مئی سے گھریلو پروازیں پھر سے شروع کردی گئی ہیں۔ گھریلو روٹ پر فضائی مسافرو ں کی آمدورفت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جمعہ کو 749پروازوں میں 63,192مسافروں نے سفر کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS