نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے رائے سین میں تین نئے کورونا پازیٹو معاملے ملنے کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد بڑھکر چار ہوگئی ہے۔
ضلع کلیکٹر اوماشنکر بھارگو نے اس کی تصدیق کی ہے۔ اب رائے سین میں کورونا متاثرہ مریضوں کی کل تعداد چار ہوگئی ہے۔ کلیکٹر نے بتایا کہ یہ تینوں درگاہ میں واقع قرنطینہ مرکز میں رکے تھے۔ ان میں سے ایک سہاگ پور ہوشنگ آباد،دوسرا آشٹا سیہور اورتیسرا پہلے سے پازیٹو ملے شخص کا پڑوسی ہے۔
چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر ڈاکٹر اے کے شرما نے بتایا کہ آج صبح آئی رپورٹ میں کورونا وائرس انفیکشن ہونے کا پتہ چلا۔ تینوں مریضوں کو بھوپال ایمس بھیجا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS