نئی دہلی: چھتیس گڑھ کی گورنر انوسوئیا اوئکے نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس رائے پور (ایمس) کے آیوش آئیسولیشن وارڈ میں تعینات نرسنگ اسٹاف سے بات چیت کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس وارڈ میں کورونا متاثرین کو رکھا گیاہے۔ اوئکے نے ویڈیو کالنگ کے ذریعہ سے نرسنگ ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’مجھے آپ لوگوں پر فخر ہے۔ آپ لوگ جس قربانی اور خدمت کے جذبے سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی خدمت کررہی ہیں، اس کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔ آپ ہمارے سپاہی ہیں، جس طرح ملک کی سرحد کی حفاظت سپاہی کررہے ہیں، اسی طرح آپ سبھی اس بحران سے پوری انسانیت کی حفاظت کررہےہیں۔‘
گورنر نے کہا کہ آپ لوگوں کی محنت کے نتیجے میں چھتیس گڑھ میں اب تک 13مریض ٹھیک ہوچکے ہیں اور چھتیس گڑھ دیگر ریاستوں کے مقابلے بہتر حالت میں ہے۔ آپ مریضوں کا خیال رکھیں ساتھ ہی ساتھ اپنا اور اپنے کنبے کا بھی خیال رکھیں۔ طبی اہلکاروں کی مدد سے جلد ہی ملک سمیت چھتیس گڑھ کو کورونا سے پاک کردیں گے۔‘
نرسنگ اسٹاف نے جواب میں گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سے بات کرکے کافی اچھا لگا اور اس سے ہم سب میں نئی روشنی بھر گئی ہے۔ ہم یقیناً کورونا کو ہراکر رہیں گے اور چھتیس گڑھ کو کوروناسے پاک کریں گے۔
گورنر نے ایمس کے نرسنگ اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS