تمل ناڈو میں 60 لوگوں کے ساتھ سیریل کی شوٹنگ کی اجازت

0

چنئی: تمل ناڈو حکومت نے ہفتہ کے روز لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں ڈھیل دیتے ہوئے ساٹھ لوگوں کے ساتھ سیریل کی شوٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔ جبکہ کچھ دن پہلے صرف بیس لوگوں کے ساتھ شوٹنگ کی اجازت دی گئی تھی۔ 
ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فلم ایمپلائی فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا (ایف ای ایف ایس آئی) اورسیریل پروڈیوسروں کی  درخواست کے بعد 
وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے ساٹھ لوگوں کے ساتھ شوٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔ 
کچھ دن پہلے حکومت نے کہا تھا کہ کورونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے پیش نظر شوٹنگ بند جگہوں پر 
ہونی چاہئے اور اس دوران بیس سے زیادہ لوگوں کی موجودگی نہیں ہونی چاہئے۔ 
سیریل پروڈیوسروں اور ایف ای ایف ایس آئی کا کہنا ہے کہ بیس لوگوں کے ساتھ شوٹنگ ناممکن تھی اورحکومت سے اس فیصلے پر ازسرنو غور 
کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ 
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شوٹنگ کے لئے چنئی میں کارپوریشن کمشنر اور کلکٹر سے اجازت لینی ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS