نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہزاروں کی تعداد میں مہاجر مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کے مد نظر انڈین ریلوے نے لاک ڈاؤن کے درمیان جھارکھنڈ کے پھنسے ہوئے 1200 مزدوروں کو لانے کے لئے جمعہ کی صبح ایک خصوصی ٹرین چلائی۔ یہ ٹرین تلنگانہ سے ہٹیا جھارکھنڈ تک جائےگی۔ عام صورتحال میں جہاں ایک کوچ میں 72 مسافر سفر کرسکتے ہیں، وہیں اس ٹرین میں اب ایک کوچ میں صرف 54 مسافر کو بیٹھایا گیا ہے۔ 24 کوچس کی یہ ٹرین آج رات گیارہ بجے کے قریب ہٹیا پہنچ جائےگی۔ دریں اثنا، بہار کے مزدوروں اور طلباء کو دوسری ریاستوں سے واپس لانے کا مطالبہ بھی بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ریاستی حکومت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ گزشتہ روز بہار کے قائد حزب اختلاف تیجشوی یادو نے وزیر اعلی نتیش کمار سے کہا تھا کہ، 'چونکہ بہار کی حکومت نے یہ کہتے ہوئے اپنی عاجزی کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کے پاس پھنسے مزدوروں کو واپس لانے کے لئے بسیں نہیں ہیں۔ ہم بہار حکومت کو 2000 بسیں پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔ حکومت ان بسوں کو صحت کارکنان انتظامی اور نوڈل افسران کی نگرانی میں استعمال کرسکتی ہے۔ پٹنہ میں کب اور کہاں بسیں بھیجیں براہ کرم بتایا جائے۔
لاک ڈاؤن میں پھنسے 1200 مزدوروں کو لے کر تلنگانہ سے جھارکھنڈ کے لیے روانہ ہوئی ٹرین
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS