کوٹہ میں پھنسے طلباء کو واپس لانے کے لیے چلائی گئیں 40 بسیں: وزیر اعلیٰ کیجریوال  

0

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق آج ایک پریس کانفرنس کی۔ کجریوال نے کہا ، 'ایسا لگتا ہے کہ دہلی میں کورونا کے معاملات بڑھتے جا رہے ہیں لیکن صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ اب تک 1100 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 59 ہے جو دوسرے ممالک یا دیگر ریاستوں کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔ ملک کی اوسطً 500 ہے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا ، 'اچھی خبر یہ ہے کہ لوکنائک اسپتال کے اندر پلازما تھراپی کا ٹرائل کامیاب رہا۔ پہلا مریض کل  ٹھیک ہو گیا ہے اور اپنے گھر چلا گیا ہے۔ مریض کافی سنجیدہ تھا۔ آئی سی یو میں تھا لیکن کل صحت یاب ہوکر اپنے گھر چلا گیا۔ تھراپی کے نتائج اچھے مل رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے درمیان آج سی ایم کیجریوال نے کوٹہ میں پھنسے دہلی کے طلباء کو لانے کے لیے 40 بسیں کوٹہ بھیجی ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ واپس آنے والے طلباء کو 14 دن تک کوارنٹائن میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS