نئی دہلی: راجستھان کے ریونیو وزیر ہریش چودھری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب ارسال کر کے ملک میں كورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن بڑھنے سے راجستھان کے دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کو راحت دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چودھری نے مکتوب میں لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن پارٹ- 2 نافذ ہونے کے بعد جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں مغربی راجستھان سمیت ریاست بھر کے ہزاروں مزدور ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ 14 اپریل تک پہلے لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے، ان مزدوروں کی اب 19 دن مزید لاک ڈاؤن کے بڑھنے سے تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ایسے میں مزدور اور ان کے لواحقین بھی فکر مند ہیں۔ انہوں نے پی ایم مودی سے اپیل کی کہ جو مہاجر راجستھانی دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کے آبائی ضلع تک پہنچانے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔
لاک ڈاؤن میں پھنسے مہاجرمزدوروں کو راحت دلانے کا مطالبہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS