گجرات سے روانہ ہوئے 67 مزدوروں کو پولیس نے الور میں پکڑا

0

نئی دہلی: راجستھان کے الور ضلع کے تھانہ غازی علاقے میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک کینٹر میں 67 مزدوروں کو پکڑا گیا ہے۔ 
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ علاقے میں کل گجرات سے آئے ایک کینٹر کی تلاشی لی گئی تو اس میں 67 خواتین اور مرد مزدور بیٹھے ملے۔ ڈرائیور راجورام راجپوت نے بتایا کہ ان مزدوروں کو وہ گجرات کے موروی سے کپاس فیکٹری سے لے کر آ رہا تھا، موروی فیکٹری سے روانہ ہونے کے بعد ادے پور، راج سمند، بھیلواڑہ، 
اجمیر، جے پور ہوتے ہوئے تھانہ غازی پہنچا ہے۔ 
اطلاع ملنے پر سب ڈویژن افسر اجے کمار آریہ، تحصیلدار بھیم سین سینی، وکاس افسر رام چندر سینی، تھانہ انچارج سجن کمار سمیت بلاک کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور سب قصبے کے سینئر اسکول میں لے گئے جہاں ان کے نمونے لے کر الور بھجوا دیئے گئے ہیں۔ سب ڈویژن افسر اجے کمار آریہ نے بتایا کہ فی الحال 
کسی میں کسی طرح کی كورونا کی علامات نہیں ملی ہیں، لیکن لوگ بغیر کسی جانچ کے گاؤں میں پہنچے تو یہ تشویش کی بات ہے۔ جانچ پڑتال کے بعد سبھی مزدوروں کو کھانا كھلوا کر اسی ٹرک میں پولیس کی نگرانی میں ان کے گاؤں کے لئے روانہ کروا دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS