قومی سیاسی جماعتوں کونامعلوم ذرائع سے 15 ہزار کروڑ کی آمدنی، کانگریس سرفہرست

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) :ملک میں قومی پارٹیوں کو ملنے والے چندے پر اٹھ رہے سوالات کے درمیان اے ڈی آر کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی جماعتوں کو نامعلوم ذرائع سے 15,077 کروڑ روپے ملے ہیں۔ یہ وہ ذرائع ہیں جن کا کوئی ریکارڈ معلوم نہیں ہے۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق، کانگریس اس معاملے میں سب سے آگے رہی ہے، جسے نامعلوم ذرائع سے 178.782 کروڑ روپے ملے ہیں۔قومی پارٹیوں نے 2004-05 اور 2020-21 کے درمیان نامعلوم ذرائع سے 15 ہزار کروڑ سے زیادہ کی رقم جمع کی ۔ یہ بات ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) کے انتخابی اصلاحاتی ادارے کی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ اے ڈی آرنے8 قومی اور 27 علاقائی جماعتوں کی جانب سے نامعلوم ذرائع سے حاصل کیے گئے فنڈز کا تجزیہ کیا۔ تنظیم کے مطابق 2020-21 میں قومی اور علاقائی جماعتوں نے نامعلوم ذرائع سے مجموعی طور پر 690.67 کروڑ روپے جمع کیے، وہیں علاقائی پارٹیوں کی بات کریں تو یہ تعداد 263.928 کروڑ درج کی گئی ہے۔ مالی سال 2020-21 میں، کانگریس نے نامعلوم ذرائع سے 178.782 کروڑ روپیجمع کرنے کا انکشاف کیا ہے، جو قومی پارٹیوں کو نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والی کل رقم کا 41.89 فیصد ہے۔
اے ڈی آر کے مطابق، بی جے پی نے نامعلوم ذرائع سے 100,502 کروڑ روپے کی آمدنی کا اعلان کیا ہے، جو قومی جماعتوں کو نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی کل رقم کا 23.55 فیصد ہے۔وہیں علاقائی پارٹیوں میں، وائی ایس آر-کانگریس کو نامعلوم ذرائع سے سب سے زیادہ رقم کو 96.25 کروڑ روپے، ڈی ایم کے کو 80.02 کروڑ، بی جے ڈی کو 67 کروڑ، ایم این ایس کو 5.77 کروڑ روپے اور عام آدمی پارٹی کو 5.4 کروڑ روپے نامعلوم ذرائع سے ملے۔ اے ڈی آر کے مطابق 2020-21 میں، قومی اور علاقائی جماعتوں کو نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والی کل 690.67 کروڑ روپے کی 47.06 فیصدرقم انتخابی بانڈز سے تھی۔ یہ تجزیہ پارٹیوں کی طرف سے داخل انکم ٹیکس گوشواروں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سامنے چندے سے متعلق حلف ناموں پر مبنی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS