کورونا وائرس: ہندوستان میں 82ہزار کے قریب کیسز، کیا ڈبلیو ایچ او کے افسر کی بات سچ ثابت ہوگی؟

0

نئی دہلی: ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملات کی کل تعداد 82 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ فی الحال مجموعی طور پر فعال معاملات (زیر علاج مریض + جو فوت اس وبا سے ہو چکے ہیں) 54401 ہیں۔ جس میں 27،920 مریض بازیاب ہو چکے ہیں اور 2،649 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ مئی کے مہینے میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی رفتار میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور جس شرح کے ساتھ یہ اعداد و شمار بڑھ رہے ہیں۔ اس سے یہ بات واضح ہے کہ اس کے معاملات کی تعداد 1 لاکھ تک جاسکتی ہے۔ دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کے صحت افسر کی بات بھی صحیح ثابت ہوتی نظر آرہی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کا انفیکشن جولائی کے آخری ہفتے میں اپنے عروج پر ہوگا۔ ڈاکٹر ڈیوڈ نابارو نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار لاک ڈاؤن ہٹا لیا جائےگا تو ، اس کے مریضوں کی تعداد عروج پر پہنچ جائے گی۔ حالاںکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آئیندہ مہینوں میں مزید معاملات ہوں گے لیکن وہ مستحکم رہیں گے۔
ان نہوں ہے مزید کہ ہندوستانی حکومت نے بروقت ضروری اقدامات کیے ، جس کی وجہ سے کووڈ ۔19 کا انفیکشن پھیلنا رک گیا ہے۔ لیکن یہ مہاراشٹر ، گجرات ، تمل ناڈو اور دہلی سمیت کچھ شہری علاقوں میں کافی پھیلا بھی ہے۔ جہاں آبادی کی اتنی کثافت موجود ہو وہاں اس پر قابو پانا کافی مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اس وقت کیسز کی تعداد آبادی کے مطابق بہت کم ہے۔ ڈاکٹر نوبارو کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے بزرگوں کی کافی اموات ہوئیں ہیں، لیکن ہندوستان میں یہ اعدادوشمار بھی کافی کم ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، جو 17 مئی تک جاری رہےگا۔ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ نئے اصولوں کے ساتھ شروع ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS