خواجہ عثمان ہاروني کا عرس جمعہ سے شروع

0

اجمیر: راجستھان میں اجمیر واقع صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے استاد حضرت خواجہ عثمان ہارونی کا عرس جمعہ سے شروع ہو 
جائے گا۔ 
عرس کے موقع پر 30 مئی ہفتہ کو روایتی انداز میں ایک بار پھر جنتی دروازہ کھولا جائے گا اور درگاہ دیوان کی صدارت میں محفل کی رسم ادا ہوگی۔ اس کے علاوہ قل 
کی محفل بھی ہوگی۔ کرفیو کی وجہ سے درگاہ میں زائرین کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع رہے گا لیکن عرس کی رسومات کے لئے پاس رکھنے والے خادم ہی شرکت 
کر سکیں گے۔ 
اس حوالہ سے عید کے موقع  پر پاس رکھنے والے خادموں کے علاوہ غیر قانونی طور پر تیس لوگوں کے درگاہ میں داخلے کے کے معاملے میں درگاہ تھانہ پولیس نے 
تحقیقات شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ 
درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان نے ایک بیان میں پولیس پر ہی سوالیہ نشان کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ جب سڑک پر واقع درگاہ نظام گیٹ پر پولیس موجود ہے تو پھر 
بغیر پاس والے لوگ درگاہ میں داخل کس طرح  ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS