ٹینکرس میں مناسب ترمیم کے ذریعہ سڑکوں پر دواوں کا چھڑکاو، کے تارک راما راو کی ستائش

    0

      
    نئی دہلی: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے جراثیم سے پاک بنانے کے لئے ڈی آرایف کی جانب سے ٹینکرس میں مناسب ترمیم کے ذریعہ ان کے استعمال کی ستائش کی ہے۔ راما راو جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند اور ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس 
    کے کارگزار صدر بھی ہیں نے اس خصوص میں جاری کردہ ایک ویڈیو کو اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا۔ کے تارک راما راو نے 19سکنڈس کے اس ویڈیو کی ساتھ میں ستائش بھی کی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹینکر میں بعض ترمیمات کرتے ہوئے اس کا استعمال جراثیم کش دواوں کے سڑکوں پر چھڑکاو کے لئے ہورہا ہے۔ ٹینکر 
    کے سیدھے اور بائیں جانب سے دوا کا چھڑکاو کیا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو دراصل ڈائرکٹر ای وی اینڈ ڈی ایم، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے پوسٹ کیا گیا، جس کی وزیرموصوف نے ستائش کی۔ ڈائرکٹر نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ ایسی انوکھی کوشش سے کم افرادی قوت کے ساتھ موثر طورپرکام کرنے 
    میں مدد ملے گی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS