جے این یو ٹیچرس یونین نے طالبات کو جھوٹے الزامات میں پھنسانے کا الزام لگایا

0

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی ٹیچرس یونین نے یونیورسٹی کی دو طالبات دیوانگنا کلیتا اور نتاشا نروال کو لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کے 
ذریعہ جھوٹے الزامات میں پھنسائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں فوراً  رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
ٹیچرس فیڈریشن کے صدر ڈی کے لوبیال اور سکریٹری سجیت مجومدار نے اتوار کو یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ دہلی پولیس نے کورونا کی وبا کے وقت حال ہی 
میں دونوں طالبات کو مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون مخالف تحریک کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ یہ دونوں طالبات پر امن مظاہرہ کررہی تھیں۔ ٹیچرس یونین 
نے الزام لگایا ہے کہ دہلی پولیس شمال مشرقی دہلی میں بھڑکے فسادات کو روکنے میں نہ صرف ناکام رہی بلکہ وہ خاموش تماشائی بھی بنی رہی لیکن اس نے الٹے ان 
طالبات کو جھوٹے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پولیس ایک خاص طبقے کے لوگوں کو اور جمہوری طریقےسے احتجاجی مظاہرے کرنے والوں کو کچلنے میں مسلسل لگی ہوئی ہے۔ جے این 
یو احاطے میں پچھلے دنوں ہوئے بیرونی طلبہ کے تشدد کے واقعہ میں بھی پولیس کا یہی رول رہا۔ ٹیچرس یونین نے کہا ہے کہ جب پورے ملک میں کورونا وبا سے 
لوگ پریشان ہیں ایسے میں پولیس کے ذریعہ بےقصور طالبات کو گرفتار کرنا پرمذمت کارروائی ہے اس لئے ان دونوں طالبات کو بلا تاخیر رہا کیا جائے اور مقدمے 
واپس لئے جائیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS