احمدآباد:ہندوستان میں جاپان کے سفیر ساتوشی سوزوکی نے آج یہاں جاپان انڈیا انسٹی ٹیوٹ فار مینوفیکچرنگ کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر کی ٹریننگ دیے جانے کا ہدف ہے۔ اس ادارے کو جاپانی دوا بنانے والی کمپنی اودسُکا فارماسیوٹیکل کی انڈین یونٹ کے احاطے میں بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں باصلاحیت انسانی وسائل تیار کرنے کے ہدف سے ہندوستان اور جاپان کی حکومتوں کے تعاون سے اس ادارے کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کے لیے جاپان کی تجارت اور صنعت کی وزارت اور ہندوستان کے صلاحیتوں اور کاروبار کے فروغ کی وزارت کے باہمی تعاون سے معاہدہ ہوا تھا۔ اس ادارے میں جاپانی مینوفیکچرنگ سے متعلق عمل کا ایک پروگرام بھی پڑھایا جائے گا، جس کے تحت کیجین، 5 ایس اور 3 جی جیسے ضروری جاپانی سافٹ اسکل وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر اوتسُکا فارما انڈیا کے سی ای او موتویُکی ساکیاما نے کہا کہ یہ قدم لمبے وقت میں ہندوستان کو خصوصی فائدہ پہنچے گا۔ نوجوانوں کو ہنر کی تربیت دے کر وزیر اعظم نریندر مودی کے میک اِن انڈیا اور اسکل انڈیا کے خواب کو پورا کیا جا سکے گا۔
’جاپان انڈیا انسٹی ٹیوٹ فار مینوفیکچرنگ‘کا افتتاح کیا، 30 ہزار نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS