مقامی کٹ’چترامیگنا‘سے کورونا وائرس کی جانچ میں مزید بہتری

0

نئی دہلی: کورونا وائرس 'كووڈ -19' سے قابو پانے کی سمت میں ایک اور اہم ایجاد کرتے ہوئے مقامی سائنسدانوں نے ایسی کٹ تیار کی ہے، جس 
سے مریضوں سے لئے گئے نمونوں کی جانچ میں مزید بہتری آئے گی۔ 
اس کٹ میں میگنیٹک نینو پارٹیکلس کا استعمال کرکے مریض کے گلے اور ناک سے جمع کئے گئے نمونوں کے لیبارٹری تک پہنچنے کے دوران وائرس کے آر این اے  کو پہنچنے والے نقصان کے خدشہ کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کٹ سے جہاں جانچ کے نتیجوں میں مزید بہتری آئے گی وہیں اس کٹ کے لئے درآمد پر ہی منحصر نہیں 
رہنے پڑے گا۔ 
اس کٹ کو 'چترامیگنا' نام دیا گیا ہے۔ اسے چترا ترنال میڈیکل سائنس اور ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر انوپ ٹیکو ویٹل کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ اس کی ٹیکنالوجی 
کیرالہ کی مقامی کمپنی اگپے ڈائیگونیسٹک کو منتقل کی گئی ہے۔ ادارے نے اس ٹیکنالوجی کے پیٹنٹ کے لئے بھی درخواست کر دی ہے۔
 كووڈ -19 کی جانچ کے لئے مریض کے گلے اور ناک سے نمونے لے کر اسے لیبارٹری میں بھیجنے تک خاص کٹ میں رکھا جاتا ہے۔ یہ کٹ سائنسی معیار کے مطابق 
ہوتی ہیں جس سے وائرس کا آراین اے محفوظ رہے۔ آراین اے سے لیبارٹری میں ڈی این اے حاصل کرکے تشخیص کی جاتی ہے۔ 
وائرس کا آر این اے 'چترا میگنا' میں موجود میگنیٹک نینو پارٹیکلس سے چپک جاتا ہے۔ جب یہ نمونہ میگنیٹک شعبے میں رکھا جاتا ہے تو کافی شفاف اور بڑی مقدار میں 
آراین اے حاصل کرتا ہے۔ اس طرح جانچ  کے نتیجے بالکل صحیح آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS