مدھیہ پردیش کے راستے یوپی میں داخل ہونے والے 156مزدورقرنطینہ میں

    0

    مہوبہ: سرحدی صوبہ مدھیہ پردیش کی سرحد سے جمعرات کی رات یوپی میں داخل ہونے والے 156 مزدوروں کو جمعہ کو قرنطینہ میں رکھا گیا 
    ہے۔ 
    ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس جٹا شنکر راؤ نے جمعہ کو بتایا کہ ممبئی میں رہ کر مزدوری کرنے والے ریاست کے ضلع بہرائچ کے رہنے والے 156 مزدورکورونا کی 
    وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں پھنس گئے تھے اور وہ پیدل ہی بہرائچ کے لئے نکل پڑے تھے۔ 
    سینکڑوں کلو میٹر کا سفر لگاتار پیدل چل کر جمعرات کی رات مزدور مدھیہ پردیش کی سرحد سے اترپردیش میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر 
    انتظامی امور کے افسران نے پولس کے ساتھ  پہنچ کو تمام ہی مزدوروں کو رات میں ہی ہیڈکوارٹر کے لوکش نگر روڈ پرواقع کستوربا اسکول میں بنائے گئے قرنطینہ 
    مرکز میں داخل کرایا۔ سبھی کے نمونے لے کر جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS