نیشنل ایجوکیشن پالیسی اور ہمارے طریقہ کار

0

نئی دہلی: جمعرات 10:30 بجے ( نیشنل ایجوکیشن پالیسی اور ہمارے طریقہ کار) پر بمقام سینٹ حمیرا پبلک اسکول زیر
نگرانی فیض حمیرا ٹرسٹ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں علاقے کے علماء وائمہ کرام نے شرکت کی اور قومی تعلیمی
پالیسی پر گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے اپنی قوم و ملت کو مثبت پیغامات سے نوازا ،دریں اثنا سینٹ حمیرا پبلک اسکول انگلش
اینڈ عربک میڈیم کے نظام تعلیم وتربیت کو وقت کی انتہائی اہم ضرورت قرار دیا اور اس طرح کے ادارے اور مشن کو ہر
علاقے میں کھولنے اور گھر گھر تعلیم پہچانے پر زور دیا گیا،اور علماء وائمہ نے اس ادارے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے
عوام سے سینٹ حمیرا پبلک اسکول سے جڑنے اور حمایت کی بات پر زور دیا۔ جس کی سبھی ہمدردان ملت نے تائید و توثیق
فرمائی
خاص طور پر علاقے کے مشہور تعلیم یافتہ ہند گرو اسکول اور انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور ماہر تعلیم اسٹڈی پوائنٹ
اوکھلا سے آئے ہوئے مہمان خصوصی جناب نورنواز صاحب نے علماء وائمہ کرام کے مشورے کو دل وجان سے عوام کے
بیچ لانے کے لئے سینٹ حمیرا پبلک اسکول کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی بات کہی ، جب کہ اس مشن کی کامیابی کے لئے
مفسر قرآن حضرت مفتی سخاوت قمر الحسینی صاحب امام وخطیب محمدی مسجد نے مجلس میں خصوصی دعا فرمائی ،آخر
میں ایس ایچ پی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور احمد قاسمی نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میٹنگ کے اختتام کا
اعلان فرمایا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS