وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے پیش کیا اقتصادی سروے،جی ڈی پی بہتر ہونے کا امکان

0

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے 20۔2019 پیش کیا،جس کے اہم پہلو حسب ذیل ہیں۔ ہندوستان میں’اسمبلی ان انڈیا‘اور ’میک ان انڈیا‘منصوبہ کو ایک ساتھ ملانے سے برآمد بازار میں ہندوستان کی حصہ داری 2025 تک 5۔3 فیصد اور 2030 تک 6 فیصد ہوجائے گی۔سال 2025 تک ملک میں اچھے تنخواہ والی4 کروڑ نوکریاں ہوں گی اور 2030 تک ان کی تعداد8کروڑ ہوجائے گی۔سال 2025 تک ہندوستان کو5 ہزار ارب والی معیشت بنانے کے لئے ضروری ویلیو اڈیشن میں نٹ ورک پیداوار کی برآمد ایک تہائی کا اضافہ کرے گا۔ کل پیداواروں کی برآمد میں 9ء10 فیصد اور مینوفیکچرنگ پیداواروں کی برآمد میں 4ء13 فیصد کااضافہ۔ کل برآمد پیداواروں میں 6ء8 فیصد اور مینوفیکچرنگ پیداواروں کی برآمدات میں 7ء12 فیصد کا اضافہ۔ فی برس ہندوستان کے مینوفیکچرنگ پیداواروں کی تجارت سرپلس میں 7ء0 فیصد اور مجموعی پیداواروں کی تجارت سرپلس میں 3ء2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ کاروباری سہولت ریکنگ میں سال 2019 میں ہندوستان63ویں مقام پر۔ وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے اقتصادی سروے کی کاپیاں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں پیش کیں۔اس میں کہاگیاہے کہ دوسری سہ ماہی میں 10مثبت عوامل کی وجہ سے  معیشت رفتار پکڑے گی ۔اس میں شیئر بازارسرمایہ کاریکے  مضبوط رجحان ،راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ، مانگ میں اضافہ ،دیہی کھپت کا مثبت منظر نامہ ،صنعتی سرگرمیوں میں تیزی ،مصنوعات سازی میں مسلسل بہتری،اشیا کی برآمدات میں اضافہ ،غیرملکی زرمبادلہ کی ریکارڈ سطح اور اشیااور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی )وصولی میں مثبت اضافہ شامل ہے۔ ان سبھی عوامل کی وجہ سے رواں مالی سال میں جی ڈی پی شرح ترقی 5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔ ساتھ ہی آئندہ مالی سال میں شرح ترقی بڑھ کر6سے ساڑھے 6فیصد کےدرمیان رہنے کا امکان ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS