نئی دہلی: ہندوستان میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 800 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور تقریبا 27 ہزار افراد اس وبا کے انفیکشن کا شکار ہیں۔ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن 3 مئی تک جاری ہے۔ 14 اپریل کو شروع ہونے والے کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کل پیر کے روز چوتھی بار ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلہ خیال کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ کم از کم 9 ریاستوں کے وزیر اعلی وزیر اعظم مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ صبح دس بجے شروع ہونے والی اس ویڈیو کانفرنس میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا طریقہ اور مرحلہ وار اس کے ایگزٹ پلان کو کس طرح نافذ کرنا ہے اس پر بھی بات کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بار اوڈیسہ ، گجرات ، ہریانہ ، اتراکھنڈ ، ہماچل پردیش اور پڈوچیری کے مرکزی علاقہ کے وزیر اعلی شامل ہو سکتے ہیں۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Kerala, Other States & UT
- Maharashtra & Goa
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
پی ایم مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں 9 ریاست کے وزرائے اعلیٰ ہو سکتے ہیں شامل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS