میڈیکل ماڈلز تیار کرنے والے طلباء کی ستائش اور کارنامے سے فائدہ آٹھانے کے لئے آگے آئے حکومت: ڈی سی سرینگر

    0

    دنیا اس وقت کورونا کے بحران سے گزر رہی ہے۔ مریضوں کی تعداد اس قدر تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ طبی سہولیات کی کمی ہو رہی ہے ایسے میں کشمیر سے کچھ طلبا سامنے آئے جنہوں نے اس سے نمٹنے کے لئے بہت سے میڈیکل ماڈلز تیار کئے جو قابل تعریف ہے۔ 
      ڈی سی سرینگر شاہد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات ہر روز بڑھتے ہی جارہے ہیں اور ہر روز نئے چیلنج سامنے آرہے ہیں  جن سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کو بروئے کار لانا ضروری ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں سری نگر میں طلباء نے بہت سارے ایسے ماڈلز تیار کیے ہیں جو طبی عملہ و انتظامیہ کے لیے کارآمد ثابت ہونگے. طلباء نے وینٹی لیٹرز،  پی پی ایز ، ڈرونز اور ماسک تیار کئے ہیں۔طلباء کے ان کارناموں کی سراہنا کی جارہی ہے۔  طلباء کی حوصلہ افزائی  اور کارناموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت اور انتظامیہ کو آگے آنے کی ضرورت ہے

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS