نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے قہر میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس کے مد نظر حکومت کی جانب سے کئی اقدامات بھی جارہے ہیں۔ جس کے بعد بھی وائرس کا پھیلاؤ رکنے کا نم نہیں لے رہا۔ وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16365 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1324 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 31 افراد کی اس مہلک وبا سےموت ہوئی ہے۔ ہندوستان میں اب تک 521 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں ، حالانکہ 2466 مریض اس عالمی وبا سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔ اتوار کے روز وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجر مزدوروں کو ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جبکہ انہیں کچھ معاشی سرگرمیوں کی اجازت دی جارہی تھی۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو مہجر مزدور راحت کیمپوں میں رہ رہے ہیں، ان کی مقامی انتظامیہ کو اندراج کروانا ہوگا۔
کووڈ-19 : گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1324 نئے کیسز،31 اموات، متاثرہ کی تعداد 16000 سے تجاوز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS