نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ بروز پیر یعنی آج کی شام وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4281 ہوگئی ہے، اور اب تک اس خطرناک وائرس کی وجہ سے 111 افراد کی موت ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ 319 افراد اس وائرس کے انفیکشن سے علاج کر کے صحت یاب بھی ہو ئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس عالمی وبا سے ہندوستان میں 28افراد ہلاک اور 704 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ملک میں 21 روز کا لاک ڈاؤن جاری ہے ، جو 14 اپریل تک رہے گا۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لئے طرح طرح کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ملک میں جاری کورونا بحران کے پیش نظر صدر ، وزیر اعظم اور تمام اراکین پارلیمنٹ ایک سال کے لئے اپنی تنخواہ میں 30فیصد کمی کریں گے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے یہ اطلاع دی۔ اس کے علاوہ ایم پی فنڈ کو بھی 2 سال کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ایم پی فنڈ کی رقم کورونا کے خلاف جنگ میں استعمال کیا جائے گا۔
ہندوستان میں کورونا کا قہر:گزشتہ 24 گھنٹوں میں28 اموات،704 نئے معاملات درج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS