آج بی جے پی کا 40 واں یوم تاسیس ہے اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے پارٹی کارکنان کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم مودی نے کارکنان سے کرونا وائرس وبا کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاون کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔
وزیر اعظم نے بی جے پی کارکنوں پر بھی زور دیا کہ وہ پانچ پوائنٹس والے ایجنڈے پر عمل کریں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ کوئی غریب بھوک نہ رہے۔ انہوں نے کارکنان سے پارٹی صدر جے پی نڈا کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی ایک جنگ سے کم نہیں ہے۔ اس لئے پی ایم کیئرس فنڈ میں اپنا حصہ دیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔
وزیر اعظم مودی نے دوری بنائے رکھنے یعنی سوشل ڈسٹینسگ پر عمل کرنے کو کہا اور اسے کووڈ 19سے لڑنے کا منتر بتایا۔
وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا اور کہا'میں ان سب کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے آج بی جے پی کرووڑوں بھارتیوں کی خدمت کر رہی ہے'۔
وزیراعظم نے یہ بھی لکھا 'ہمارے پارٹی کارکنان نے سماج کی خدمت کی ہے اور بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو سنوارا ہے'۔
بی جے پی کے یوم تاسیس پر وزیراعظم نے کی پارٹی کارکنان سے لوگوں کی مدد کی اپیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS