کورونا وائرس: مہاراشٹر کے بعد متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ دہلی میں 

0

نئی دہلی: ہندوستان میں تیزی سے پھیلنے والی عالمی وبا کووِڈ-19 نے ملک میں سب سے زیادہ قہرمہاراشٹر میں برپا کیا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطرناک وائرس کی وجہ سے 13 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 110 تک پہنچ گئی اور 1574 لوگ اس سے عالمی وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 188 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بروز ہفتہ آج شام جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7529 ہو گئی ہے اور اس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 206 ہوچکی ہے۔ اب تک 653 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ دہلی میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز تیزی سے بڑھ کر 898 ہو گئے ہیں جو مہاراشٹر کے بعد کسی بھی ریاست میں سب سے زیادہ ہیں۔ دہلی میں کورونا کی زد میں آنے کے سبب اب تک 14 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ وزارت کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اس طرح ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں اس وبا سے 14 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 903 متاثر ہیں۔ وہیں جنوبی ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو میں آٹھ افراد ہلاک اور 911 متاثر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS