ریاستوں کی سرحد بند کرنا غیر مناسب: مایاوتی

0

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کورونا وبا کے پیش نظر ریاستوں کی سرحدوں کو بند کرنے کی کوششوں کو 
نا مناسب بتاتے ہوئے مرکزی حکومت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
 مایاوتی نے منگل کو ایک سلسلے وار ٹویٹ میں کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے ریاستوں کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کی ضرورت ہے، اس 
کےلئے سرحدیں بند نہیں کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کے پیش نظر مرکزی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے۔ مایاوتی نے کہا،’کورونا کے بڑھتے مریضوں اور اموات کے پیش نظر مرکز اور ملک کے مختلف ریاستوں کے درمیان تال میل اور بھائی چارے کے بجائے 
ان کے درمیان بڑھتی الزام تراشی اور ریاستوں کی آپسی سرحدوں کو بند کرنا غیر مناسب اور کورونا کے خلاف عزم کو کمزور کرنے والا ہے،اس میں مرکز کی موثر 
مداخلت ضروری ہے۔‘
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کورونا کی وبا کے خطر کے پیش نظر ریاست کی سرحد بند کرنے کی ہدایت دی ہیں۔ کیجریوال کے اس فیصلے پر سنجیدہ 
سوال اٹھائے گئے ہیں۔ خصوصاً ہریانہ اور اترپردیش سے جڑے رہنماؤں نے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہاہے کہ دہلی ملک کی دارالحکومت ہے اور اس پر سبھی 
کا برابر حق ہے۔ مایاوتی نے امریکہ میں جاری نسل پرستی مخالف فسادات کے سلسلے میں کہا کہ جارج فلائڈ کی پولیس کے ہاتھوں موت کے بعد’سیاہ فاموں کی زندگی کی بھی 
قیمت ہے‘جس کو لےکر امریکہ میں ہر جگہ اور دنیا کے بڑے شہروں میں بھی اس کی حمایت میں جو تحریک ہورہی ہے، اس کا پوری دنیا کو واضح پیغام ہے کہ انسان کی 
زندگی کی قیمت ہے اور اسے سستی سمجھنے کی بھول نہیں کرنی چاہئے۔ 
انہوں نے کہا،’اور خصوصاً اپنے ہندوستان کا زبردست آئین تو ہر شخص کی آزادی، تحفظ اور اس کے عزت نفس کے ساتھ جینے کی زبردستی انسانی گارنٹی دیتا ہے 
جس پر حکومتوں کو سب سے زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ اگر ایسا ہوتا تو نقل مکانی کرنے والے کروڑوں مزدوروں کو آج اتنے برے دن نہیں دیکھنے پڑتے۔‘مایاوتی حالیہ دنوں میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کے حقوق کے سلسلے میں پیش پیش رہی ہیں اور اس سلسلے میں اپنائی جارہی مرکزی حکومت اور ریاستی 
حکومتوں کی پالیسیوں کی سخت تنقید کرتی رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS