شاہ رخ خان کی 4 منزلہ عمارت کوارنٹائن بنانے کی پیش کش پر بی ایم سی کا رد عمل

0

نئی دہلی: شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے برہمن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے سامنے اپنی 4 منزلہ عمارت کو ایک کوارنٹائن مرکز بنانے کی پیش کش کی ہے۔ ان کے اس قدم پر بی ایم سی نے اپنا رد عمل بھی ظاہر کردیا ہے۔ بی ایم سی نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا ہم شاہ رخ خان اور گوری خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے کوارنٹائن بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لئے ضروری سامان سے لیس اس چار منزلہ پرائیویٹ آفس کو ہماری کوارنٹائن کییپسٹی کو بڑھایا ہے۔ ان کی یہ مدد سوچی سمجھی ہے،اور ہمیں یہ صحیح وقت پر ملی ہے۔ "
شاہ رخ خان نے اپنی 4 منزلہ عمارت کو کوارنٹائن مرکز بنانے کی پیش کش اس لیے کی۔ کیونکہ یہ جگہ خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو کوارنٹائن میں رکھنے کے لئے استعمال کی جاسے۔ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ جیتنے کی کوشش کر رہی ہے ، جس میں شاہ رخ نے ایک بار پھر مددگار ہاتھ بڑھا کر لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ ان کے اس قدم کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ اس سے قبل شاہ رخ خان نے جمعرات کے روز اپنی کمپنیوں کے گروپ کے ساتھ مدد فراہم کی تھی۔ سرکاری فنڈس سے لے کر 50،000 پی پی ای کٹس ، ممبئی میں 5500 فیملیز کو کھانے کی ضروریات ، 10،000 افراد کے لئے 3 لاکھ کھانے کی کٹ ، دہلی میں 2500 روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کے لئے گروسری اور 100 ایسڈ سروائیور کو معاشی مدد فراہم کرانا ہے،ان کی اس پہل کا مقصد سوسائٹی کے مختلف لوگوں تک پہنچنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکار کے اس نظریہ کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے سبب 68 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 2900 سے تجاوز کرچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS