ریلوے پٹریوں پر ہلاک مزدوروں کے ورثأ کو فی کس ایک لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان

0

حیدرآباد: امبیڈکر نیشنل کانگریس نے اورنگ آباد میں ٹرین کی پٹریوں پر ہلاک ہوئے مزدوروں کے ورثأ کے لئے فی کس 
ایک لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے قومی صدر نواب محمد کاظم علی خان نے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ غریب مزدور کوئی سہولت 
نہ ہونے کے سبب ریلوے پٹریوں سے چلتے ہوئے اپنے آبائی مقامات کو جارہے تھے‘یہی ان کاراستہ تھا اور یہی انکا رین بسیرا بھی۔ بدقسمتی سے 
یہ لوگ ایک مال گاڑی کی زد میں آگئے اور مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ان کی ہدایت پر صدر اورنگ آباد معین الدین انعامدار نے ضلع کلکٹر اور 
سپرنٹنڈنٹ پولیس اورنگ آباد کو ایک مکتوب لکھ کر ان مزدوروں کی ہلاکت کے واقعہ کی ایف آئی آر اور پنچنامہ کی نقل طلب کی ہے، تاکہ اس کی بنیاد پر ا
ن کے ورثأ کے نام پر ایک ایک لاکھ روپئے کی رقم بینک میں فکسڈ ڈپازٹ کروائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غریب مزدوروں کی اس طرح موت ایک سانحہ 
ہے اور اس کے لئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے‘کیونکہ اس کی ناقص پلاننگ سے اس قسم کی اموات ہورہی ہیں‘لوگ سڑکوں پر سینکڑوں ہزاروں 
کلو میٹر کا سفر پیدل طئے کررہے ہیں اور ان کو کسی قسم کی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ 
مائیگرنٹ ورکرز کے علاوہ دوسرے غریبوں کی مدد کے لئے بلا لحاظ مذہب و ملت وسیع پیمانہ پر اقدامات کئے جائیں۔
 واضح رہے کہ گذشتہ اورنگ آباد ٹرین حادثہ میں پٹری پر سو رہے مہاجر مزدوروں کی موت واقعہ ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS