حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاون کے سبب گجرات میں پھنسے اے پی کے ماہی گیروں کے سلسلہ میں گجرات کے اپنے ہم منصب وجئے روپانی سے فون پر بات کی۔ جگن نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ان پھنسے ہوئے مزدوروں کو سمندری راستہ سے لانے کے اقدامات کریں۔ گجرات کے ورار میں تقریباً 6ہزار ماہی گیرپھنس گئے۔ لاک ڈاون کے نتیجہ میں وہ سمندر میں ہی کشتیاں چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ یہ ماہی گیر اپنے افراد خاندان سے دور ہوگئے ہیں۔ ان میں دو کی صحت کی خرابی کے نتیجہ میں موت ہوگئی ہے۔ ان کے ارکان خاندان نے ان کا آخری دیداربھی نہیں کیا۔ وزیراعلی نے ان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس بھی طلب کیا اور ان کو فوری طورپر سمندری راستہ سے اے پی لانے کی ہدایت دی۔
گجرات میں پھنسے اے پی کے ماہی گیروں کو سمندری راستے سے لانے کی وزیراعلی کی ہدایت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS