لاک ڈاؤن کے درمیان شمال مشرقی علاقوں میں غذائی اجناس کی دوگنی سپلائی

0

نئی دہلی: ملک گیرلاک ڈاؤن کے بعد شمال مشرقی علاقوں میں چار لاکھ 42 ہزارٹن غذائی اجناس کی سپلائی کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 مارچ سے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد فوڈ کارپوریشن نے مالگاڑيوں کے ذریعے شمال مشرقی خطوں کےناقابل رسائی والے علاقوں اورمحدود وسائل کے 
درمیان عام دنوں کے مقابلے دوگنی زیادہ غذائی اجناس کی سپلائی کی ہے۔ گزشتہ 25 دنوں کے دوران 158 مالگاڑيوں سے عوامی تقسیم کے نظام کے لئے اناجوں کی 
دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔
 شمال مشرقی علاقہ کی سات ریاستوں میں فوڈ کارپوریشن کے 86 ڈپو کی سروس جاری ہیں جن میں سے 38 ریل روٹ سے منسلک ہیں۔ میگھالیہ میں روڈ سے 
اوراروناچل پردیش میں بھی زیادہ ترسڑک کے ذریعے ہی غذائی اجناس کی سپلائی کی جاتی ہے۔
 آسام سے 33000 ٹن غذائی اجناس میگھالیہ اوراروناچل پردیش کو 11000 ٹن اناج ٹرکوں سے بھیجا گیا ہے۔ ناگالینڈ سے منی پور کو 14000 ہزار ٹن اناج بھیجا 
گیا ہے۔ 
آسام کے علاوہ شمال مشرق کی بیشتر ریاستوں میں چھوٹے چھوٹے گودام ہیں جس کی وجہ سے بھی مسائل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS